مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ معاملات میں احتراز اور توقف کرنے کا بیان ۔ حدیث 970

دو آدمیوں کے درمیان برائی ڈالنے کی مذمت

راوی:

وعن أبي صرمة أن النبي صلى الله عليه وسلم قال من ضار ضار الله به ومن شاق شاق الله عليه . رواه ابن ماجه والترمذي وقال هذا حديث غريب

" اور حضرت ابوصرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کسی مسلمان کو بلاوجہ شرعی کوئی ضرور نقصان پہنچائے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو ضرور نقصان پہنچائے گا یعنی اس برے عمل کی سزا دے گا جو شخص کسی مسلمان کو مشقت و تکلیف میں ڈالے گا تو اللہ اس کو مشقت و تکلیف میں مبتلا کرے گا۔ ابن ماجہ اور ترمذی نے کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔

تشریح
لفظ شاق کے ایک معنی یہ بھی بیان کئے گئے ہیں کہ جو شخص کسی مسلمان سے عداوت و مخالفت کرے گا اللہ اس سے عداوت و مخالفت رکھے گا یعنی اس کو عذاب میں مبتلا کرے گا۔

یہ حدیث شیئر کریں