سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 57

شادی کے گیت گانا اور دف بجانا

راوی: اسحق بن منصور , جعفر بن عون , ابی زبیر , ابن عباس

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَنْبَأَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَنْبَأَنَا الْأَجْلَحُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَنْکَحَتْ عَائِشَةُ ذَاتَ قَرَابَةٍ لَهَا مِنْ الْأَنْصَارِ فَجَائَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَهْدَيْتُمْ الْفَتَاةَ قَالُوا نَعَمْ قَالَ أَرْسَلْتُمْ مَعَهَا مَنْ يُغَنِّي قَالَتْ لَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْأَنْصَارَ قَوْمٌ فِيهِمْ غَزَلٌ فَلَوْ بَعَثْتُمْ مَعَهَا مَنْ يَقُولُ أَتَيْنَاکُمْ أَتَيْنَاکُمْ فَحَيَّانَا وَحَيَّاکُمْ

اسحاق بن منصور، جعفر بن عون، ابی زبیر، حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ عائشہ نے اپنی ایک قرابت دار انصاریہ کی شادی کرائی۔ رسول اللہ تشریف لائے اور پوچھا تم نے دلہن کو روانہ کر دیا؟ لوگوں نے عرض کیا جی ہاں۔ فرمایا اس کے ساتھ کسی (بچی) کو بھیجا جو گیت گائے؟ عائشہ نے عرض کیا نہیں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انصاری گیت گانے کو پسند کرتے ہیں اگر تم ان کے ساتھ کوئی بھیج دیتے جو یہ کہتیں ہم تمہارے پاس آئی ہیں ہم تمہارے پاس آئی ہیں اللہ ہمیں بھی خوش رکھے اور تمہیں بھی خوش رکھے۔

It was narrated that Ibn 'Abbas said: 'Aishah arranged a marriage for a female relative of hers among the Ansar, and the Messenger of Allah P.B.U.H, came and said: Have you taken the girl (to her husband's house)?" They said: "Yes." He said: "Have you sent someone with her to sing?" She said: "No." The Messenger of
Allah P.B.U.H, said: "The Ansar are people with romantic feelings. Why don't you send someone with her to say: 'We have come to
you, we have come to you, may Allah bless you and us?'" (Da'if)

یہ حدیث شیئر کریں