مسجد کے اندر سوال کرنا
راوی: بشر بن آدم , عبداللہ بن بکر , مبارک بن فضالہ ثابت بنانی , عبدالرحمن بن ابی لیلی , عبدالرحمن بن ابی بکر
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَکْرٍ السَّهْمِيُّ حَدَّثَنَا مُبَارَکُ بْنُ فَضَالَةَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَکْرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ مِنْکُمْ أَحَدٌ أَطْعَمَ الْيَوْمَ مِسْکِينًا فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَإِذَا أَنَا بِسَائِلٍ يَسْأَلُ فَوَجَدْتُ کِسْرَةَ خُبْزٍ فِي يَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَأَخَذْتُهَا مِنْهُ فَدَفَعْتُهَا إِلَيْهِ
بشر بن آدم، عبداللہ بن بکر، مبارک بن فضالہ ثابت بنانی، عبدالرحمن بن ابی لیلی، حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کہ تم میں سے کون ایسا ہے جس نے آج کسی مسکین کو کھانا کھلایا ہو؟ ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بولے میں مسجد میں آیا تو میں نے دیکھا کہ ایک فقیر مانگ رہا ہے میں نے روٹی کا ایک ٹکڑا جو عبدالرحمن کے ہاتھ میں تھا لے کر اس کو دیدیا۔