تمام مال صدقہ کرنی کی ممانعت کا بیان
راوی: اسحق بن اسمعیل , سفیان بن عجلان , عیاض بن عبداللہ بن سعد , ابوسعید , ابوسعید خدری
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُ دَخَلَ رَجُلٌ الْمَسْجِدَ فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَطْرَحُوا ثِيَابًا فَطَرَحُوا فَأَمَرَ لَهُ بِثَوْبَيْنِ ثُمَّ حَثَّ عَلَی الصَّدَقَةِ فَجَائَ فَطَرَحَ أَحَدَ الثَّوْبَيْنِ فَصَاحَ بِهِ وَقَالَ خُذْ ثَوْبَکَ
اسحاق بن اسماعیل، سفیان بن عجلان، عیاض بن عبداللہ بن سعد، ابوسعید، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص مسجد میں آیا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو اپنے کپڑے اتارنے کا حکم دیا (یعنی ضرورت سے زائد کپڑوں کو صدقہ کرنے کا حکم کیا) پس لوگوں نے کپڑے اتارے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان میں سے دو کپڑے اس شخص کو مرحمت فرمائے پھر ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صدقہ کی فضیلت بیان فرمائی تو وہی شخص آیا اور دو کپڑوں میں سے ایک کپڑا صدقہ میں دینا چاہا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بگڑ کر فرمایا اپنا کپڑا اپنے پاس رکھ۔