تمام مال صدقہ کرنے کی اجازت
راوی: قتیبہ بن سعید , یزید بن خالد بن موہب , لیث , ابوزبیر , یحیی بن جعدہ , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَيَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مَوْهَبٍ الرَّمْلِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ يَحْيَی بْنِ جَعْدَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ قَالَ جُهْدُ الْمُقِلِّ وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ
قتیبہ بن سعید، یزید بن خالد بن موہب، لیث، ابوزبیر، یحیی بن جعدہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے پوچھا یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کون سا صدقہ افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ مال جو کم مال والا تکلیف اٹھا کر دے اور صدقہ کی ابتداء اپنے اہل و عیال سے کرے۔