خزانچی کے ثواب کا بیان
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , محمد بن علاء , ابواسامہ , برید بن عبداللہ بن ابی بردہ , ابوموسی
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ الْمَعْنَی وَاحِدٌ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْخَازِنَ الْأَمِينَ الَّذِي يُعْطِي مَا أُمِرَ بِهِ کَامِلًا مُوَفَّرًا طَيِّبَةً بِهِ نَفْسُهُ حَتَّی يَدْفَعَهُ إِلَی الَّذِي أُمِرَ لَهُ بِهِ أَحَدُ الْمُتَصَدِّقَيْنِ
عثمان بن ابی شیبہ، محمد بن علاء، ابواسامہ، برید بن عبداللہ بن ابی بردہ، حضرت ابوموسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا امانت دار خازن جو کہ حکم کے موافق خوشی خوشی پوری امانت اس شخص کے حوالہ کر دیتا ہے جس کے لئے حکم ہوا ہے تو اس کے لئے بھی اتنا ہی ثواب ہے جتنا کہ دینے والے کے لیے۔