سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ میقاتوں سے متعلق احادیث ۔ حدیث 645

حج تمتع کے متعلق احادیث

راوی: قتیبہ , مالک , ابن شہاب , محمد بن عبداللہ ابن حارث

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ وَالضَّحَّاکَ بْنَ قَيْسٍ عَامَ حَجَّ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ وَهُمَا يَذْکُرَانِ التَّمَتُّعَ بِالْعُمْرَةِ إِلَی الْحَجِّ فَقَالَ الضَّحَّاکُ لَا يَصْنَعُ ذَلِکَ إِلَّا مَنْ جَهِلَ أَمْرَ اللَّهِ تَعَالَی فَقَالَ سَعْدٌ بِئْسَمَا قُلْتَ يَا ابْنَ أَخِي قَالَ الضَّحَّاکُ فَإِنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ نَهَی عَنْ ذَلِکَ قَالَ سَعْدٌ قَدْ صَنَعَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَنَعْنَاهَا مَعَهُ

قتیبہ، مالک، ابن شہاب، محمد بن عبداللہ ابن حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں میں نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ضحاک بن قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو جس سال حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حج فرمایا تمتع کا ذکر فرماتے ہوئے سنا چنانچہ حضرت ضحاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمانے لگے حج تمتع تو وہی شخص کر سکتا ہے جو کہ حکم الٰہی سے جاہل ہو اس پر حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا اے میرے بھائی کے صاحب زادے! تم نے ایک غلط بات کہہ ڈالی ضحاک نے کہا کہ عمر بھی اس کی ممانعت فرماتے ہیں۔ اس بات پر حضرت سعد نے فرمایا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی تمتع فرمایا اور ہم لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ اسی طریقہ سے کیا ہے۔

It was narrated from Muhammad bin ‘Abdullah bin Al Harith bin Nawfal bin Al-Harith bin ‘Abdul-Muttalib that during the year that Muawiyah bin Abi Sufyan performed Hajj, he heard Saad bin Abi Waqqas and Ad Pabhak bin Qais talking about joining ‘Umrah to Hajj (Tamattu’). Ad-Dahhak said: “None does that but one who is igorant of the ruling of Allah.” Saad said: “What a bad thing to say, son of my brother!” Ad-Dahhak said: “Umar bin Al Khattab forbade that.” Saad said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم did that and we did it with him.” (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں