خوش خلقی بہترین عطیہ خداوندی ہے
راوی:
وعن رجل من مزينة قال قالوا يا رسول الله ما خير ما أعطي الإنسان ؟ قال الخلق الحسن رواه البيهقي في شعب الإيمان وفي شرح السنة عن أسامة بن شريك
" اور قبیلہ مزنیہ کے ایک شخص نے بیان کیا کہ صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ جو چیزیں انسان کو عطا کی گئی ہیں ان میں سے بہترین چیز کیا ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خوش خلقی اس روایت کو بہیقی نے شعب الایمان میں نقل کیا ہے اور شرح السنہ میں یہ روایت اسامہ بن شریک سے منقول ہے۔