سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 93

حلالہ کرنے والا اور جس کے لئے حلالہ کیا جائے

راوی: یحییٰ بن عثمان بن صالح , لیث , ابن سعد , ابومصعب , مشرح بن ہامان , عقبہ بن عامر

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ الْمِصْرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ سَمِعْتُ اللَّيْثَ بْنَ سَعْدٍ يَقُولُ قَالَ لِي أَبُو مُصْعَبٍ مِشْرَحُ بْنُ هَاعَانَ قَالَ عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا أُخْبِرُکُمْ بِالتَّيْسِ الْمُسْتَعَارِ قَالُوا بَلَی يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ هُوَ الْمُحَلِّلُ لَعَنَ اللَّهُ الْمُحَلِّلَ وَالْمُحَلَّلَ لَهُ

یحییٰ بن عثمان بن صالح، لیث، ابن سعد، ابومصعب، مشرح بن ہامان، حضرت عقبہ بن عامر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا میں تمہیں مانگے ہوئے سانڈ کے متعلق نہ بتاؤں ؟ صحابہ نے عرض کیا کیوں نہیں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ فرمایا وہ حلالہ کرنے والا ہے اللہ نے لعنت فرمائی حلالہ کرنے والے پر اور اس پر جس کے لئے حلالہ کیا جائے۔

‘Uqbah bin ‘Amir narrated that the Messenger of Allah P.B.U.H said: ‘Shall I not tell you of a borrowed billy goat.” They said: “Yes, 0 Messenger of Allah P.B.U.H” He said: “He is MuhalIil. May Allah curse the Muhallil and the Muhallal lahu.” (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں