سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 95

جونسبی رشتے حرام ہیں وہ رضاعی بھی حرام ہیں

راوی: حمید بن مسعدہ , ابوبکر بن خلاد , خالد بن حارث , سعید , قتادہ , جابر بن زید , ابن عباس

حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ خَلَّادٍ قَالَا حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرِيدَ عَلَی بِنْتِ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَقَالَ إِنَّهَا ابْنَةُ أَخِي مِنْ الرَّضَاعَةِ وَإِنَّهُ يَحْرُمُ مِنْ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنْ النَّسَبِ

حمید بن مسعدہ، ابوبکر بن خلاد، خالد بن حارث، سعید، قتادہ، جابر بن زید، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مشورہ دیا گیا کہ حمزہ بن عبدالمطلب کی صاحبزادی سے نکاح کا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ میری رضاعی بھتیجی ہے اور رضاعت سے وہی رشتے حرام ہو جاتے ہیں جو نسب سے حرام ہیں ۔

It was narrated from lbn ‘Abbâs that the Messenger of Allah P.B.U.H was offered the daughter of Hamzah bin ‘Abdul-Muttalib in marriage, and he said: “She is the daughter of my brother through breastleeding, and breastfeeding makes unlawful (for marriage) the same things that blood ties make unlawful.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں