بڑی عمر والے کا دودھ پینا
راوی: ہشام بن عمار , سفیان بن عیینہ , عبدالرحمن بن قاسم , عائشہ
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَائَتْ سَهْلَةُ بِنْتُ سُهَيْلٍ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَرَی فِي وَجْهِ أَبِي حُذَيْفَةَ الْکَرَاهِيَةَ مِنْ دُخُولِ سَالِمٍ عَلَيَّ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْضِعِيهِ قَالَتْ کَيْفَ أُرْضِعُهُ وَهُوَ رَجُلٌ کَبِيرٌ فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ قَدْ عَلِمْتُ أَنَّهُ رَجُلٌ کَبِيرٌ فَفَعَلَتْ فَأَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ مَا رَأَيْتُ فِي وَجْهِ أَبِي حُذَيْفَةَ شَيْئًا أَکْرَهُهُ بَعْدُ وَکَانَ شَهِدَ بَدْرًا
ہشام بن عمار، سفیان بن عیینہ، عبدالرحمن بن قاسم، حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ سہلہ بنت سہیل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ سالم کے میرے پاس آنے سے مجھے (اپنے خاوند) ابوحذیفہ کے چہرہ پر ناپسندیدگی کے آثار معلوم ہوتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اسے دودھ پلا دو۔ عرض کیا اسے دودھ کیسے پلاؤں وہ تو بڑی عمر کا مرد ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسکرائے اور فرمایا مجھے بھی معلوم ہے کہ وہ بڑی عمر کا مرد ہے۔ انہوں نے ایسا ہی کرلیا پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کی کہ اس کے بعد میں نے ابوحذیفہ میں ناپسندیدگی کی کوئی بات نہ دیکھی اور ابوحذیفہ بدری تھے۔
It was narrated that Aishah said: "Sahlah bint Suhail came to the Prophet P.B.U.H; and said: '0 Messenger of Allah, ) see signs of displeasure on the face of Abu Hudhaifah when Salim enters upon me." The Prophet P.B.U.H said: "Breastfeed him." She said: "How
can) breastfeed him when he is a grown man?" The Messenger of Allah P.B.U.H smiled and said: "I know that he is a grown man." So she did that, then she came to the Prophet P.B.U.H and said: "I have never seen any signs of displeasure on the face of Abu
Hudhayfah after that." And he was present at (the battle of) Badr. (Sahih)