حرص اور بخل کی مذمت
راوی: حفص بن عمر , شعبہ , عمرو بن مرہ , عبداللہ بن حارث , ابی کثیر , عبداللہ بن عمر و
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِيَّاکُمْ وَالشُّحَّ فَإِنَّمَا هَلَکَ مَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ بِالشُّحِّ أَمَرَهُمْ بِالْبُخْلِ فَبَخِلُوا وَأَمَرَهُمْ بِالْقَطِيعَةِ فَقَطَعُوا وَأَمَرَهُمْ بِالْفُجُورِ فَفَجَرُوا
حفص بن عمر، شعبہ، عمرو بن مرہ، عبداللہ بن حارث، ابی کثیر، حضرت عبداللہ بن عمر و رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا حرص سے بچو کیونکہ تم سے پہلے لوگ اسی حرص کی وجہ سے تباہ و برباد ہوئے ہیں حرص نے ان کو بخل کا حکم دیا تو انہوں نے بخل کو اختیار کر لیا اور حرص نے جب ان سے ناطہ توڑنے کا کہا تو ناطہ توڑ بیٹھے اور جب حرص نے فسق و فجور پر ابھارا تو اس کے مرتکب ہوئے۔