جنگ میں کافر سے مدد طلب کرنے کی کراہت کے بیان میں
راوی: زہیر بن حرب , عبدالرحمن بن مہدی , مالک , ابوطاہر , سیدہ عائشہ
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ مَالِکٍ ح و حَدَّثَنِيهِ أَبُو الطَّاهِرِ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ الْفُضَيْلِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نِيَارٍ الْأَسْلَمِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِبَلَ بَدْرٍ فَلَمَّا کَانَ بِحَرَّةِ الْوَبَرَةِ أَدْرَکَهُ رَجُلٌ قَدْ کَانَ يُذْکَرُ مِنْهُ جُرْأَةٌ وَنَجْدَةٌ فَفَرِحَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ رَأَوْهُ فَلَمَّا أَدْرَکَهُ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جِئْتُ لِأَتَّبِعَکَ وَأُصِيبَ مَعَکَ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ قَالَ لَا قَالَ فَارْجِعْ فَلَنْ أَسْتَعِينَ بِمُشْرِکٍ قَالَتْ ثُمَّ مَضَی حَتَّی إِذَا کُنَّا بِالشَّجَرَةِ أَدْرَکَهُ الرَّجُلُ فَقَالَ لَهُ کَمَا قَالَ أَوَّلَ مَرَّةٍ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَمَا قَالَ أَوَّلَ مَرَّةٍ قَالَ فَارْجِعْ فَلَنْ أَسْتَعِينَ بِمُشْرِکٍ قَالَ ثُمَّ رَجَعَ فَأَدْرَکَهُ بِالْبَيْدَائِ فَقَالَ لَهُ کَمَا قَالَ أَوَّلَ مَرَّةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ قَالَ نَعَمْ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْطَلِقْ
زہیر بن حرب، عبدالرحمن بن مہدی، مالک، ابوطاہر، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بدر کی طرف نکلے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم حرہ الوبرہ (مدینہ سے چار میل کے فاصلہ پر ) پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک آدمی ملا جس کی اجرت وبہادری کا تذکرہ کیا جاتا تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی للہ عنہم نے اسے دیکھا تو خوش ہوئے جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس لئے آیا ہوں تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دشمن سے لڑوں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مال غنیمت میں مجھے بھی کچھ حصہ دیا جائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا کیا تو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان رکھتا ہے اس نے کہا نہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لوٹ جا میں مشرک سے ہرگز مدد نہیں مانگوں گا سیدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے چلے یہاں تک کہ ہم مقام شجرہ پہنچے تو وہی شخص پھر حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے وہی بات کہی جو اس نے پہلی مرتبہ کہی تھی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسے وہی فرمایا جو پہلی مرتبہ فرمایا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لوٹ جا میں ہرگز کسی مشرک سے مدد طلب نہیں کروں گا وہ پھر لوٹ گیا اور پھر مقام بیداء پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہی بات کہی جو پہلی مرتبہ کہہ چکا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتا ہے اس نے عرض کیا جی ہاں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا چلو۔
It has been narrated on the authority of A'isha, wife of the Holy Prophet (may peace be upon him), who said: The Messenger of Allah (may peace be upon him) set out for Badr. When he reached Harrat-ul-Wabara (a place four miles from Medina) a man met him who was known for his valour and courage. The Companions of the Messenger of Allah (may peace be upon him) were pleased to see him. He said: I have come so that I may follow you and get a share from the booty. The Messenger of Allah (may peace be upon him) said to him: Do you believe in Allah and His Apostle? He said: No. The Messenger of Allah (may peace be upon him) said: Go back, I will not seek help from a Mushrik (polytheist). He went on until we reached Shajara, where the man met him again. He asked him the same question again and the man gave him the same answer. He said: Go back. I will not seek help from a Mushrik. The man returned and overtook him at Baida'? He asked him as he had asked previously: Do you believe in Allah and His Apostle? The man said: Yes. The Messenger of Allah (may peace be upon him) said to him: Then come along with us.