سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ کتاب الزکوٰة ۔ حدیث 1711

گری پڑی چیز اٹھا لینے کا بیان،

راوی: ہیثم بن خالد , وکیع , سعد بن اوس , بلال بن یحیی , علی

حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَالِدٍ الْجُهَنِيُّ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَوْسٍ عَنْ بِلَالِ بْنِ يَحْيَی الْعَبْسِيِّ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ الْتَقَطَ دِينَارًا فَاشْتَرَی بِهِ دَقِيقًا فَعَرَفَهُ صَاحِبُ الدَّقِيقِ فَرَدَّ عَلَيْهِ الدِّينَارَ فَأَخَذَهُ عَلِيٌّ وَقَطَعَ مِنْهُ قِيرَاطَيْنِ فَاشْتَرَی بِهِ لَحْمًا

ہیثم بن خالد، وکیع، سعد بن اوس، بلال بن یحیی، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہیں ایک دینار پڑا ہوا ملا اور اس دینار سے انہوں نے آٹا خریدا۔ آٹے والے نے ان کو پہچان کر دینار واپس کر دیا پس انہوں نے وہ لے لیا اور اس میں سے دو قیراط کاٹ کر ان کا گوشت خریدا۔

یہ حدیث شیئر کریں