سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ کتاب الزکوٰة ۔ حدیث 1713

گری پڑی چیز اٹھا لینے کا بیان،

راوی: سلیمان بن عبدالرحمن , محمد بن شعیب , مغیرہ بن شعبہ , ابوزبیر , جابر بن عبداللہ جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ الْمَکِّيِّ أَنَّهُ حَدَّثَهُ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ رَخَّصَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْعَصَا وَالسَّوْطِ وَالْحَبْلِ وَأَشْبَاهِهِ يَلْتَقِطُهُ الرَّجُلُ يَنْتَفِعُ بِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ النُّعْمَانُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ عَنْ الْمُغِيرَةِ أَبِي سَلَمَةَ بِإِسْنَادِهِ وَرَوَاهُ شَبَابَةُ عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ کَانُوا لَمْ يَذْکُرُوا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

سلیمان بن عبدالرحمن، محمد بن شعیب، مغیرہ بن شعبہ، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اجازت دی ہے کہ اگر لکڑی، کوڑا یا رسی یا اس کے مثل کوئی چیز پڑی پاؤ تو اس سے فائدہ اٹھاؤ (یعنی اس کو کام میں لاؤ، مالک کا انتظار نہ کرو) ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اس کو نعمان بن عبدالسلام نے مغیرہ ابوسلمہ سے اسی طرح روایت کیا ہے اور شبابہ نے اس کو بطریق مغیرہ بن مسلم بواسطہ ابوالزبیر حضرت جابر سے روایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشائخ نبی کو ذکر نہیں کرتے۔

یہ حدیث شیئر کریں