گری پڑی چیز اٹھا لینے کا بیان،
راوی: مخلد بن خالد , عبدالرزاق , معمر , عمرو بن مسلم , عکرمہ , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عِکْرِمَةَ أَحْسَبُهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ضَالَّةُ الْإِبِلِ الْمَکْتُومَةُ غَرَامَتُهَا وَمِثْلُهَا مَعَهَا
مخلد بن خالد، عبدالرزاق، معمر، عمرو بن مسلم، عکرمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص کسی بھو لے بھٹکے اونٹ کو چھپا دے اور مالک کو پتہ نہ دے تو اس کو دوچند جرمانہ ادا کرے۔