گری پڑی چیز اٹھا لینے کا بیان،
راوی: یزید بن خالد بن موہب , احمد بن صالح , ابن وہب , عمرو , بکیر , یحیی بن عبدالرحمن بن حاطب , عبدالرحمن عثمان تیمی عبدالرحمن بن عثمان التیمی
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مَوْهَبٍ وَأَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو عَنْ بُکَيْرٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ التَّيْمِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ لُقَطَةِ الْحَاجِّ قَالَ أَحْمَدُ قَالَ ابْنُ وَهْبٍ يَعْنِي فِي لُقَطَةِ الْحَاجِّ يَتْرُکُهَا حَتَّی يَجِدَهَا صَاحِبُهَا قَالَ ابْنُ مَوْهَبٍ عَنْ عَمْرٍو
یزید بن خالد بن موہب، احمد بن صالح، ابن وہب، عمرو، بکیر، یحیی بن عبدالرحمن بن حاطب، حضرت عبدالرحمن بن عثمان التیمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حاجیوں کو گری پڑی چیز اٹھانے سے منع فرمایا ہے احمد بن صالح نے ابن وہب سے روایت کرتے ہوئے یہ اضافہ نقل کیا ہے کہ وہ اس کو چھوڑ دے یہاں تک کہ اس کا مالک اس کو پالے اور ابن وہب نے کہا عن عمرو (بخلاف احمد بن صالح کے کہ انہوں نے کہا، اخبرنی عمرو، )