مرد مسلمان ہو اور اس کے نکاح میں چار سے زائد عورتیں ہوں ۔
راوی: احمد بن ابراہیم , ہشیم , ابن ابی لیلی , حمیصہ بنت شمردل , قیس بن حارث
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ حُمَيْضَةَ بِنْتِ الشَّمَرْدَلِ عَنْ قَيْسِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ أَسْلَمْتُ وَعِنْدِي ثَمَانِ نِسْوَةٍ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ ذَلِکَ لَهُ فَقَالَ اخْتَرْ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا
احمد بن ابراہیم، ہشیم، ابن ابی لیلی، حمیصہ بنت شمردل، حضرت قیس بن حارث فرماتے ہیں کہ میں اسلام لایا تو میری آٹھ بیویاں تھیں۔ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور یہ بات عرض کی۔ فرمایا ان میں سے چار کا انتخاب کرلو۔
It was narrated that Qais bin Harith said: "I became Muslim and I had eight wives. I went to the Prophet P.B.U.H and told him about that. He said: 'Choose four of them:" (Da'if)