نکاح میں شرط کا بیان
راوی: عمرو بن عبداللہ , محمد بن اسماعیل , ابواسامہ , عبدالحمید بن جعفر , یزید بن ابی حبیب , مرثد بن عبداللہ , عقبہ بن عامر
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ أَحَقَّ الشَّرْطِ أَنْ يُوفَی بِهِ مَا اسْتَحْلَلْتُمْ بِهِ الْفُرُوجَ
عمرو بن عبد اللہ، محمد بن اسماعیل، ابواسامہ، عبدالحمید بن جعفر، یزید بن ابی حبیب، مرثد بن عبد اللہ، حضرت عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا سب سے زیادہ جس شرط کو پورا کرنا ضروری ہے وہ شرط ہے جس کی بنیاد پر تم (اپنے لئے) فرجوں کو حلال کرو۔
It was narrated from 'Uqbah bin 'Amir that the Prophet P.B.U.H said: "The conditions most deserving to be fulfilled are those by means of which the private parts become permissible for you." (Sahih)