بیویوں کی باری مقرر کرنا
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , وکیع , ہمام , قتادہ , ضر بن انس , بشیر بن نہیک , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيکٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ کَانَتْ لَهُ امْرَأَتَانِ يَمِيلُ مَعَ إِحْدَاهُمَا عَلَی الْأُخْرَی جَائَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَحَدُ شِقَّيْهِ سَاقِطٌ
ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، ہمام، قتادہ، ضر بن انس، بشیر بن نہیک، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا جس کی دو بیویاں ہوں وہ ان میں سے ایک کو دوسری پر ترجیح دیتا ہو وہ قیامت کے روز اس حال میں آئے گا کہ اس کا ایک حصہ ڈھلکا ہوا ہوگا۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "Whoever has two wives and favors one of them over the other, he will come on the Day of Resurrection with one of his sides leaning." (Da'if)