مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ فقراء کی فضیلت اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی معاشی زندگی ۔ حدیث 1041

غصہ ایمان کو خراب کرتا ہے۔

راوی:

وعن بهز بن حكيم عن أبيه عن جده قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إن الغضب ليفسد الإيمان كما يفسد الصبر العسل

" اور حضرت بہز بن حکیم اپنے والد سے اور وہ بہز کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا غصہ ایمان کو خراب کر دیتا ہے جس طرح ایلواء شہد کو خراب کر دیتا ہے۔

تشریح
" ایمان" سے یا تو کمال ایمان مراد ہے یا نور ایمان، اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بسا اوقات غصہ کی شدت اصل ایمان کو بھی ختم کر دیتی ہے۔ نعوذ باللہ من ذالک۔

یہ حدیث شیئر کریں