ہدی کے جانور پر سوار ہونا
راوی: قتیبہ , مالک , ابوزناد , الاعرج , ابوہریرہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً قَالَ ارْکَبْهَا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ ارْکَبْهَا وَيْلَکَ فِي الثَّانِيَةِ أَوْ فِي الثَّالِثَةِ
قتیبہ، مالک، ابوزناد، اعرج، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دن ایک شخص کو ہدی کے اونٹ ہانکتے ہوئے دیکھا تو ارشاد فرمایا تم اس پر سوار ہو جاؤ اس نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ (جانور) تو ہدی کے واسطے ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوسری اور تیسری مرتبہ بھی ارشاد فرمایا تم ہلاک ہو جاؤ تم اس پر سوار ہو جاؤ۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم saw a man driving a Badanah (sacrificial camel) and said: “Ride it.” He said: “Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, it is a Badanah.” He said: “Ride it, woe to you!” the second or third time. (Sahih)