سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ میقاتوں سے متعلق احادیث ۔ حدیث 711

ہدی کے جانور پر سوار ہونا

راوی: اسحق بن ابراہیم , عبدة بن سلیمان , سعید , قتادة , انس

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً فَقَالَ ارْکَبْهَا قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ ارْکَبْهَا قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ فِي الرَّابِعَةِ ارْکَبْهَا وَيْلَکَ

اسحاق بن ابراہیم، عبدة بن سلیمان، سعید، قتادہ، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو ہدی کا اونٹ ہانکتے ہوئے دیکھا تو فرمایا تم سوار ہو جاؤ۔ اس شخص نے عرض کیا یہ ہدی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سوار ہو جاؤ۔ اس شخص نے عرض کیا کہ یہ ہدی ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چوتھی مرتبہ ارشاد فرمایا تمہاری ہلاکت ہو تم اس پر سوار ہو جاؤ۔

It was narrated from Anas that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم saw a man driving a Badanah and said:
“Ride it.’’ He said: “It is a Badanah.” He said: “Ride it.” He said: “It is a Badanah.” The fourth time he said: “Ride it, woe to you!” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں