آخرت کو دنیا پر قربان نہ کرو
راوی:
وعن أبي أمامة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال من شر الناس منزلة عند الله يوم القيامة عبد أذهب آخرته بدنيا غيره . رواه ابن ماجه
" حضرت ابوامامہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ " قیامت کے دن مرتبہ کے اعتبار سے بد ترین آدمی وہ ہوگا جو دنیا کے سبب آخرت کو ضائع کردے" ۔ (ابن ماجہ)
تشریح :
مطلب یہ ہے کہ یوں تو خود اپنی خاطر آخرت کے مفاد پر دنیا کے مفاد کو ترجیح دینا نہایت سنگین برائی ہے لیکن یہ برائی اس وقت کہیں زیادہ سخت اور بد تر ہوجاتی ہے جب کسی دوسرے کے لئے دنیا کو حاصل کرے اور اس کی وجہ سے لوگوں پر ظلم کر کے اپنی آخرت کو ضائع کردے جیسا کہ بعض ناعاقبت اندیش اور مفاد پرست لوگ ظالموں اور بدکاروں کی مددو اعانت کرتے ہیں۔