سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 1755

جو شخص اپنی ہدی بھیج دے اور خود نہ جائے

راوی: مسدد , بشر , بن مفضل , ابن عون , قاسم بن محمد , ابراہیم , عائشہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ زَعَمَ أَنَّهُ سَمِعَهُ مِنْهُمَا جَمِيعًا وَلَمْ يَحْفَظْ حَدِيثَ هَذَا مِنْ حَدِيثِ هَذَا وَلَا حَدِيثَ هَذَا مِنْ حَدِيثِ هَذَا قَالَا قَالَتْ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْهَدْيِ فَأَنَا فَتَلْتُ قَلَائِدَهَا بِيَدِي مِنْ عِهْنٍ کَانَ عِنْدَنَا ثُمَّ أَصْبَحَ فِينَا حَلَالًا يَأْتِي مَا يَأْتِي الرَّجُلُ مِنْ أَهْلِهِ

مسدد، بشر، بن مفضل، ابن عون، قاسم بن محمد، ابراہیم، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہدی کے جانور روانہ فرمائے اور میں نے اپنے ہاتھ سے روئی کے قلادے بٹے ہوئے تھے جو ہمارے پاس موجود تھی۔ پھر صبح کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حلال اٹھے وہ کام کر کے جو حلال اپنی بیوی سے کرتا ہے (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحبت کی) اور ہدی کے بھیجنے سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محرم نہیں ہوئے۔

یہ حدیث شیئر کریں