اونٹ کو نحر کرنے کا طریقہ
راوی: عمر و بن عون , ابن عیینہ , عبدالکریم , مجاہد , عبدالرحمن بن ابی لیلی , علی
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ يَعْنِي ابْنَ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ الْکَرِيمِ الْجَزَرِيِّ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَقُومَ عَلَی بُدْنِهِ وَأَقْسِمَ جُلُودَهَا وَجِلَالَهَا وَأَمَرَنِي أَنْ لَا أُعْطِيَ الْجَزَّارَ مِنْهَا شَيْئًا وَقَالَ نَحْنُ نُعْطِيهِ مِنْ عِنْدِنَا
عمرو بن عون، ابن عیینہ، عبدالکریم، مجاہد، عبدالرحمن بن ابی لیلی، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ (ذبح کے وقت) میں اونٹوں کے قریب موجود ہوں اور (جب ذبح ہو جائیں تو) ان کی کھالوں اور جھولوں کو تقسیم کر دوں نیز یہ بھی تاکید فرمائی کہ میں قصائی کو اس میں سے کچھ نہ دوں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ قصائی کو ہم اپنے پاس سے دیتے تھے۔