غیرت کا بیان
راوی: محمد بن یحییٰ , ابوالیمان , شعیب , مسور بن مخرمہ , علی بن ابی طالب , مسور بن مخرمہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَنْبَأَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ أَنَّ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ خَطَبَ بِنْتَ أَبِي جَهْلٍ وَعِنْدَهُ فَاطِمَةُ بِنْتُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا سَمِعَتْ بِذَلِکَ فَاطِمَةُ أَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ إِنَّ قَوْمَکَ يَتَحَدَّثُونَ أَنَّکَ لَا تَغْضَبُ لِبَنَاتِکَ وَهَذَا عَلِيٌّ نَاکِحًا ابْنَةَ أَبِي جَهْلٍ قَالَ الْمِسْوَرُ فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعْتُهُ حِينَ تَشَهَّدَ ثُمَّ قَالَ أَمَّا بَعْدُ فَإِنِّي قَدْ أَنْکَحْتُ أَبَا الْعَاصِ بْنَ الرَّبِيعِ فَحَدَّثَنِي فَصَدَقَنِي وَإِنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ بَضْعَةٌ مِنِّي وَأَنَا أَکْرَهُ أَنْ تَفْتِنُوهَا وَإِنَّهَا وَاللَّهِ لَا تَجْتَمِعُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ وَبِنْتُ عَدُوِّ اللَّهِ عِنْدَ رَجُلٍ وَاحِدٍ أَبَدًا قَالَ فَنَزَلَ عَلِيٌّ عَنْ الْخِطْبَةِ
محمد بن یحییٰ، ابوالیمان، شعیب، مسور بن مخرمہ، علی بن ابی طالب، مسور بن مخرمہ سے مروی ہے کہ حضرت علی نے ابوجہل کی بیٹی کو (نکاح کا) پیام دیا اور اس وقت ان کے نکاح میں فاطمہ تھیں۔ جب یہ خبر فاطمہ نے سنی تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا آپ کے متعلق لوگ کہتے ہیں کہ آپ کو اپنی بیٹیوں کے متعلق غصہ نہیں آتا۔ اسی وجہ سے علی اب (دوسرا) نکاح کرنے والے ہیں ابوجہل کی بیٹی سے۔ مسور نے کہا یہ خبر سن کر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور میں نے سنا آپ نے تشہد پڑھا پھر فرمایا امابعد ! میں نے نکاح کیا اپنی بیٹی (زینب) کا ابوالعاص بن الربیع سے اور انہوں نے جو کہا تھا سچ ثابت کیا اور بے شک فاطمہ محمد کی دختر میرا ایک ٹکڑا ہے اور میں نہیں چاہتا کہ لوگ اس کو گناہ میں گھسیٹنے کی کوشش کریں۔ اللہ کی قسم ! بے شک اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اللہ کے دشمن کی بیٹی ایک شخص کے پاس کبھی جمع نہیں ہوسکتیں۔ یہ سن کر حضرت علی کرم نے پیغام (ترک) کر دیا۔
'Ali bin Husain said that Miswar bin Makhramah told him that 'Ali bin Abu Talib proposed to the daughter of Abu Jahl, when he was married to Fatimah the daughter of the Prophet P.B.U.H. When Fatimah heard of that she went to the Prophet P.B.U.H and said: "Your people are saying that you do not feel angry for your daughters. This 'Ali is going to marry the daughter of Abu Jahl." Miswar said: "The Prophet P.B.U.H stood up, and I heard him when he bore witness (i.e., said the Shahadah), then he said: 'I married my daughter (Zainab) to Abul-As bin Rabi', and he spoke to me and was speaking the truth. Fatimah bint Muhammad is a part of me, and I hate to see her faced with troubles. By Allah, the daughter of the Messenger of Allah and the daughter of the enemy of Allah will never be joined together in marriags to one man.'"….
He said: So, 'Ali abandoned the marriage proposal. (Sahih)