احرام باندھنے کا وقت
راوی: احمد بن حنبل , محمد بن بکر ابن جریج , محمد بن منکدر , انس
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ بِالْمَدِينَةِ أَرْبَعًا وَصَلَّی الْعَصْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ بَاتَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ حَتَّی أَصْبَحَ فَلَمَّا رَکِبَ رَاحِلَتَهُ وَاسْتَوَتْ بِهِ أَهَلَّ
احمد بن حنبل، محمد بن بکر ابن جریج، محمد بن منکدر، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ میں ظہر کی چار رکعت نماز پڑھی اور ذوالحلیفہ جا کر عصر کی دو رکعتیں پڑھیں اور رات وہیں گزاری جب صبح ہوئی تو اپنے اونٹ پر سوار ہوئے اور جب وہ سیدھا کھڑا ہو گیا تو تلبیہ پڑھا۔