حج مفرد کا بیان
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , محمد بن جعفر , شعبہ , مجاہد , ابن عباس
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرٍ حَدَّثَهُمْ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ هَذِهِ عُمْرَةٌ اسْتَمْتَعْنَا بِهَا فَمَنْ لَمْ يَکُنْ عِنْدَهُ هَدْيٌ فَلْيُحِلَّ الْحِلَّ کُلَّهُ وَقَدْ دَخَلَتْ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا مُنْکَرٌ إِنَّمَا هُوَ قَوْلُ ابْنِ عَبَّاسٍ
عثمان بن ابی شیبہ، محمد بن جعفر، شعبہ، مجاہد، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ وہ عمرہ ہے جس سے ہم نے فائدہ اٹھایا جس کے پاس ہدی نہ ہو وہ حلال ہو جائے اس لئے سب چیزیں حلال ہو گئیں اور قیامت تک ایام حج میں عمرہ کرنا جائز ہو گیا ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ یہ منکر ہے اور یہ ابن عباس کا قول ہے۔