حج مفرد کا بیان
راوی: عبیداللہ بن معاذ , نہاس , عطاء , ابن عباس
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا النَّهَّاسُ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَهَلَّ الرَّجُلُ بِالْحَجِّ ثُمَّ قَدِمَ مَکَّةَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَقَدْ حَلَّ وَهِيَ عُمْرَةٌ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ رَجُلٍ عَنْ عَطَائٍ دَخَلَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُهِلِّينَ بِالْحَجِّ خَالِصًا فَجَعَلَهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمْرَةً
عبیداللہ بن معاذ، نہاس، عطاء، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب کوئی شخص حج کا احرام باندھ کر مکہ آئے اور طواف وسعی کر چکے تو وہ حلال ہو گیا اور اب اس کا احرام (بجائے حج کے) عمرہ کا ہو گیا ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اس روایت کو ابن جریج نے ایک شخص کے واسطہ سے حضرت عطاء سے روایت کیا ہے اس میں یہ ہے کہ اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صرف حج کا احرام باندھ کر مکہ آئے تھے تو رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے حج کو عمرہ سے بدل دیا۔