چھری سے گوشت کاٹ کر کھانے کی اجازت
راوی: محمود بن غیلان , عبدالرزاق , معمر , زہری , جعفر بن امیہ ضمری اپنے والد
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ رَأَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَزَّ مِنْ کَتِفِ شَاةٍ فَأَکَلَ مِنْهَا ثُمَّ مَضَی إِلَی الصَّلَاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَفِي الْبَاب عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
محمود بن غیلان، عبدالرزاق، معمر، زہری، حضرت جعفر بن امیہ ضمری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا آپ نے بکری کا شانہ چھری کے ساتھ کاٹا اور پھر اس کو کھایا۔ پھر آپ وضو کئے بغیر نماز کے لئے تشریف لے گئے یہ حدیث حسن صحیح ہے اس باب میں مغیرہ بن شعبہ سے بھی حدیث منقول ہے۔
Jafar ibn Amr ibn Umayyah Damn reported from his father that he saw the Prophet (SAW) cutting slices from a shoulder of mutton and eating it. Then he walked for salah (prayer) without making (fresh) ablution.
[Bukhari 5422, Muslim 355]