جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ کھانے کا بیان ۔ حدیث 1916

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کون ساگوشت پسند تھا

راوی: واصل بن عبدالاعلی , محمد بن فضل , ابوحیان تیمی , ابوزرعہ , ابن عمرو بن جریر , جابر , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ أَبِي حَيَّانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَحْمٍ فَرُفِعَ إِلَيْهِ الذِّرَاعُ وَکَانَتْ تُعْجِبُهُ فَنَهَسَ مِنْهَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ وَعَائِشَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ وَأَبِي عُبَيْدَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو حَيَّانَ اسْمُهُ يَحْيَی بْنُ سَعِيدِ بْنِ حَيَّانَ وَأَبُو زَرْعَةَ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ اسْمُهُ هَرِمٌ

واصل بن عبدالاعلی، محمد بن فضل، ابوحیان تیمی، ابوزرعہ، ابن عمرو بن جریر، جابر، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں گوشت پیش کیا گیا تو آپ کو اس کا بازو پیش کیا آپ کو وہ پسند تھا لہذا آپ نے اسے دانتوں سے نوچ کر کھایا اس باب میں ابن مسعود، عائشہ، عبداللہ بن جعفر، ابوعبیدہ سے بھی احادیث منقول ہیں۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے ابوحیان کا نام یحیی بن سعید بن حیان تیمی ہے اور ابوزرعہ بن عمرو بن جرید کا نام ھرم ہے۔

Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that the Prophet (SAW) was presented some meat. He was given the foreleg which he liked much. He had a bite of it.

[Bukhari 4712, Muslim 196 Ahmed 9629]

یہ حدیث شیئر کریں