حج مفرد کا بیان
راوی: موسی , ابوسلمہ , حماد , قتادہ , ابوشیخ , خیوان بن خلدہ بصری شاگرد ابوموسی اشعری
حَدَّثَنَا مُوسَی أَبُو سَلَمَةَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي شَيْخٍ الْهُنَائِيِّ خَيْوَانَ بْنِ خَلْدَةَ مِمَّنْ قَرَأَ عَلَی أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ لِأَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ کَذَا وَکَذَا وَعَنْ رُکُوبِ جُلُودِ النُّمُورِ قَالُوا نَعَمْ قَالَ فَتَعْلَمُونَ أَنَّهُ نَهَی أَنْ يُقْرَنَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَقَالُوا أَمَّا هَذَا فَلَا فَقَالَ أَمَا إِنَّهَا مَعَهُنَّ وَلَکِنَّکُمْ نَسِيتُمْ
موسی، ابوسلمہ، حماد، قتادہ، ابوشیخ، حضرت خیوان بن خلدہ بصری شاگرد حضرت ابوموسی اشعری سے روایت ہے کہ حضرت معاویہ بن سفیان نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب سے پوچھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فلاں فلاں باتوں سے منع فرمایا ہے مثلایہ کہ چیتے کی کھال پر سوار ہونے سے؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے فرمایا ہاں پھر حضرت معاویہ نے پوچھا کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج وعمرہ کے درمیان قِران سے بھی منع فرمایا ہے؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے فرمایا ہمیں اس بارے میں معلوم نہیں حضرت معاویہ نے فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے بھی منع فرمایا تھا مگر آپ لوگ اس کو بھول گئے۔