سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 38

قران کا بیان

راوی: ہناد بن سری , ابن ابی زائد , عبدالعزیزبن عمر بن عبدالعزیز , سبرہ

حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنِي الرَّبِيعُ بْنُ سَبْرَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی إِذَا کَانَ بِعُسْفَانَ قَالَ لَهُ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِکٍ الْمُدْلَجِيُّ يَا رَسُولَ اللَّهِ اقْضِ لَنَا قَضَائَ قَوْمٍ کَأَنَّمَا وُلِدُوا الْيَوْمَ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ تَعَالَی قَدْ أَدْخَلَ عَلَيْکُمْ فِي حَجِّکُمْ هَذَا عُمْرَةً فَإِذَا قَدِمْتُمْ فَمَنْ تَطَوَّفَ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَقَدْ حَلَّ إِلَّا مَنْ کَانَ مَعَهُ هَدْيٌ

ہناد بن سری، ابن ابی زائد، عبدالعزیزبن عمر بن عبدالعزیز، حضرت سبرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مدینہ سے نکلے جب ہم مقام عسفان پر پہنچے تو سراقہ بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس طرح بیان فرمائیے جس طرح بہت چھوٹے بچوں کے لئے بیان کیا جاتا ہے (یعنی خوب وضاحت کے ساتھ بیان فرمائیے) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ نے تمہارے اس حج میں عمرہ کو شریک کر دیا ہے لہذا جب تم مکہ میں آؤ اور طواف و سعی سے فارغ ہو چکو تو تم حلال ہو جاؤ گے مگر جو شخص اپنے ساتھ ہدی کا جانور لایا ہوگا وہ حلال نہ ہوگا۔

یہ حدیث شیئر کریں