تلبیہ پڑھنا کب بند کرے
راوی: احمد بن حنبل , وکیع , ابن جریج , عطاء , ابن عباس , فضل بن عباس
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَبَّی حَتَّی رَمَی جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ
احمد بن حنبل، وکیع، ابن جریج، عطاء، ابن عباس، فضل بن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمرہ عقبہ پر کنکریاں مارنے تک تلبیہ پڑھتے رہے (یعنی جب کنکریاں ماریں تب لبیک کہنا بند کیا)۔