سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 60

احرام کے کپڑوں کا بیان

راوی: مسدد , احمد بن حنبل , سفیان , زہری , سالم

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَتْرُکُ الْمُحْرِمُ مِنْ الثِّيَابِ فَقَالَ لَا يَلْبَسُ الْقَمِيصَ وَلَا الْبُرْنُسَ وَلَا السَّرَاوِيلَ وَلَا الْعِمَامَةَ وَلَا ثَوْبًا مَسَّهُ وَرْسٌ وَلَا زَعْفَرَانٌ وَلَا الْخُفَّيْنِ إِلَّا لِمَنْ لَا يَجِدُ النَّعْلَيْنِ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ النَّعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ الْخُفَّيْنِ وَلْيَقْطَعْهُمَا حَتَّی يَکُونَا أَسْفَلَ مِنْ الْکَعْبَيْنِ

مسدد، احمد بن حنبل، سفیان، زہری، سالم سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ محرم کو کون کون سے کپڑے پہننے چاہئیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا محرم کو کرتہ ٹوپی ازار (پاجامہ یا شلوار وغیرہ) اور عمامہ پہننا نہیں چاہئے اور نہ ہی کوئی ایسا کپڑا استعمال کرنا چاہئے جو ورس یا زعفران سے رنگا ہوا ہو۔ (یعنی ایسا رنگ استعمال کرنا ممنوع ہے جس میں خوشبو ہو) اور نہ ہی خفیفین استعمال کرے۔ البتہ وہ شخص خفین استعمال کر سکتا ہے جس کے پاس جوتے نہ ہوں۔ پس جس کے پاس جوتے نہ ہوں وہ خفین استعمال کرے مگر ٹخنوں سے نیچے تک کے حصہ کو کاٹ لے(یہاں ٹخنہ سے مراد وہ ہڈی ہے جو پنجے کے پاس پیر کے بیچ میں ہوتی ہے)

یہ حدیث شیئر کریں