جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ کھانے کا بیان ۔ حدیث 1933

باندی یا غلام کے ساتھ کھانا

راوی: نصر بن علی , سفیان , اسماعیل بن ابوخالد , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يُخْبِرُهُمْ ذَاکَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا کَفَی أَحَدَکُمْ خَادِمُهُ طَعَامَهُ حَرَّهُ وَدُخَانَهُ فَلْيَأْخُذْ بِيَدِهِ فَلْيُقْعِدْهُ مَعَهُ فَإِنْ أَبَی فَلْيَأْخُذْ لُقْمَةً فَلْيُطْعِمْهَا إِيَّاهُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو خَالِدٍ وَالِدُ إِسْمَعِيلَ اسْمُهُ سَعْدٌ

نصر بن علی، سفیان، اسماعیل بن ابوخالد، حضرت ابوہریرہ بیان کیا کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کسی کا خادم اس کے لئے کھانا تیار کرتے ہوئے گرمی اور دھواں برداشت کرے تو اسے چاہیے کہ خادم کا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنے ساتھ بٹھالے اور اگر وہ انکار کرے تو لقمہ لے اور اسے کھلائے یہ حدیث حسن صحیح ہے ابوخالد کا نام سعد ہے اور یہ اسماعیل کے والد ہیں۔

Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW)said, “When the servant of one of you prepares food for him enduring its heat and smoke, he must take him by his hand and seat him by him (to eat). If he refuses then he must take a morsel and offer it to him.”

[Ibn e Majah 3289]

——————————————————————————–

یہ حدیث شیئر کریں