سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ طلاق کا بیان ۔ حدیث 222

کفارہ سے قبل ہی اگر ظہار کرنے والا جماع کر بیٹھے۔

راوی: عباس بن یزید , غندر , معمر , حکم بن ابان , عکرمہ , ابن عباس

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الْحَکَمِ بْنِ أَبَانَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا ظَاهَرَ مِنْ امْرَأَتِهِ فَغَشِيَهَا قَبْلَ أَنْ يُکَفِّرَ فَأَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ ذَلِکَ لَهُ فَقَالَ مَا حَمَلَکَ عَلَی ذَلِکَ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ رَأَيْتُ بَيَاضَ حِجْلَيْهَا فِي الْقَمَرِ فَلَمْ أَمْلِکْ نَفْسِي أَنْ وَقَعْتُ عَلَيْهَا فَضَحِکَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَمَرَهُ أَلَّا يَقْرَبَهَا حَتَّی يُکَفِّرَ

عباس بن یزید، غندر، معمر، حکم بن ابان، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے ایک شخص نے اپنی بیوی سے ظہار کیا اور کفارہ سے قبل اس سے صحبت کی پھر وہ نبی کے پاس آیا اور آپ سے ذکر کیا۔ آپ نے ارشاد فرمایا تونے (واقعی) ایسا کیا ؟ وہ بولا یا رسول اللہ ! میں نے اس کی پنڈلی کی سفیدی دیکھی چاندنی میں اور میں بے اختیار ہوگیا اور جماع کر بیٹھا۔ یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسکرادئیے اور آپ نے اس کو حکم دیا کہ کفارہ دینے سے قبل (اب دوبارہ) جماع نہ کرے۔

It was narrated from Ibn 'Abbas that a man declared Zihar upon his wife, then he had intercourse with her before offering expiation. He came to the Prophet P.B.U.H and told him about that. He said: "What made you do that?" He said: "I saw her ankles in the moonlight, and I could not control myself, and I had intercourse with her." The Messenger of Allah P.B.U.H smiled and told him not to go near her until he had offered expiation. (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں