جو شخص یہ وصیت کرے کہ فلاں کے بارے میں ہے اور اگر فلاں فوت ہوجائے تو فلاں کے لئے ہوگی۔
راوی:
حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ الْحَسَنِ وَسَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ فِي رَجُلٍ قَالَ سَيْفِي لِفُلَانٍ فَإِنْ مَاتَ فُلَانٌ فَلِفُلَانٍ فَإِنْ مَاتَ فُلَانٌ فَمَرْجِعُهُ إِلَيَّ قَالَا هُوَ لِلْأَوَّلِ قَالَ وَقَالَ حُمَيْدُ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يُمْضَى كَمَا قَالَ
حسن اور سعید بن مسیب فرماتے ہیں جو شخص یہ کہے کہ میری تلوار فلاں شخص کو ملے گی اور اگر فلاں شخص فوت ہوجائے تو پھر فلاں کو ملے گی اور اگر فلاں بھی فوت ہوگیا تو یہ میرے پاس واپس لانا تو یہ دونوں حضرات فرماتے ہیں یہ پہلے شخص کو ملے گی حمید فرماتے ہیں یہ اس شخص کی وصیت کے مطابق ہوجائے گی۔