جو شخص یہ وصیت کرے کہ فلاں کے بارے میں ہے اور اگر فلاں فوت ہوجائے تو فلاں کے لئے ہوگی۔
راوی:
حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ أَنَّ عُرْوَةَ قَالَ فِي الرَّجُلِ يُعْطِي الرَّجُلَ الْعَطَاءَ فَيَقُولُ هُوَ لَكَ فَإِذَا مُتَّ فَلِفُلَانٍ فَإِذَا مَاتَ فُلَانٌ فَلِفُلَانٍ وَإِذَا مَاتَ فُلَانٌ فَمَرْجِعُهُ إِلَيَّ قَالَ يُمْضَى كَمَا قَالَ وَإِنْ كَانُوا مِائَةً
ہشام بن عروہ بیان کرتے ہیں جو شخص کسی دوسرے شخص کو کوئی چیز دے اور یہ کہے کہ تمہاری ہے جب میں مر جاؤں تو یہ فلاں کی ہوگی اگر وہ فوت ہوگیا تو یہ فلاں کی ہوگی۔ اگر فلاں بھی فوت ہوگیا تو پھر یہ میرے پاس واپس آجائے گی تو عروہ فرماتے ہیں اگر وہ سو آدمیوں کا نام بھی لے تو پھر بھی اس کے مطابق عمل ہوگا۔