جب کوئی شخص یہ کہے کہ میرا ایک غلام آزاد ہے اور پھر فوت ہوجائے اور یہ وضاحت نہ کرے کہ کون سا غلام ہے۔
راوی:
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ فِي رَجُلٍ قَالَ أَحَدُ غُلَامَيَّ حُرٌّ ثُمَّ مَاتَ وَلَمْ يُبَيِّنْ قَالَ الْوَرَثَةُ بِمَنْزِلَتِهِ يُعْتِقُونَ أَيَّهُمَا أَحَبُّوا
شعبی فرماتے ہیں جو شخص یہ کہے کہ میرا ایک غلام آزاد ہے اور پھر وہ غلام کو بیان کرنے سے پہلے فوت ہوجائے تو اس کے ورثاء اس کے قائم مقام ہوں گے وہ جسے چاہیں آزاد کریں۔