جو شخص مرتے وقت اپنے غلام کو آزاد کردے اور اس کے پاس اس غلام کے علاوہ کوئی مال نہ ہو۔
راوی:
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ فِي رَجُلٍ أَعْتَقَ غُلَامَهُ عِنْدَ الْمَوْتِ وَلَيْسَ لَهُ غَيْرُهُ وَعَلَيْهِ دَيْنٌ قَالَ يَسْعَى لِلْغُرَمَاءِ فِي ثَمَنِهِ
شعبی فرماتے ہیں جو شخص مرتے وقت اپنے غلام کو آزاد کردے اور اس کے پاس غلام کے علاوہ کوئی اور مال نہ ہو اور اس کے ذمے قرض بھی ہو توشعبی فرماتے ہیں وہ غلام اپنی قیمت ان قرض خواہوں کو ادا کرے گا۔