تفسیر سورت کوثر ابن عباس نے کہا کہ شائنک بمعنی عدوک (تیرا دشمن) ہے۔
راوی: یعقوب بن ابراہیم , ہشیم , ابوبشر , سعید بن جبیر , ابن عباس
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ قَالَ فِي الْکَوْثَرِ هُوَ الْخَيْرُ الَّذِي أَعْطَاهُ اللَّهُ إِيَّاهُ قَالَ أَبُو بِشْرٍ قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فَإِنَّ النَّاسَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُ نَهَرٌ فِي الْجَنَّةِ فَقَالَ سَعِيدٌ النَّهَرُ الَّذِي فِي الْجَنَّةِ مِنْ الْخَيْرِ الَّذِي أَعْطَاهُ اللَّهُ إِيَّاهُ
یعقوب بن ابراہیم، ہشیم، ابوبشر، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کوثر کے متعلق کہا کہ وہ خیر ہے جو اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دی ہے ابوبشر نے کہا کہ میں نے سعید بن جبیر سے کہا کہ لوگ گمان کرتے ہیں کہ وہ جنت میں ایک نہر ہے تو سعید نے کہا کہ نہر جو جنت میں ہے وہ منجملہ خیر ہے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا کیا ہے۔
Narrated Abu Bishr:
Said bin Jubair said that Ibn 'Abbas said about Al-Kauthar. "That is the good which Allah has bestowed upon His Apostle." I said to Sa'id bin Jubair. "But the people claim that it is a river in Paradise." Said said, "The river in Paradise is part of the good which Allah has bestowed on His Apostle."