کیا محرم نکاح کر سکتا ہے
راوی: ابن بشار , عبدالرحمن بن مہدی , سفیان , اسماعیل بن امیہ , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ رَجُلٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ وَهِمَ ابْنُ عَبَّاسٍ فِي تَزْوِيجِ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ
ابن بشار، عبدالرحمن بن مہدی، سفیان، اسماعیل بن امیہ، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس کا یہ بیان کہ حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محرم تھے ان کا وہم ہے (صحیح بات یہ ہے کہ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محرم نہ تھے۔) بلکہ حلال تھے جیسا کہ خود حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بیان سے صاف ظاہر ہے۔