محرم کے لئے شکار کا گوشت کھانا جائز ہے یا نہیں
راوی: ابوسلمہ , موسیٰ بن اسماعیل , حماد , قیس , عطاء , ابن عباس
حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَيْسٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ يَا زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ هَلْ عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُهْدِيَ إِلَيْهِ عَضُدُ صَيْدٍ فَلَمْ يَقْبَلْهُ وَقَالَ إِنَّا حُرُمٌ قَالَ نَعَمْ
ابوسلمہ، موسیٰ بن اسماعیل، حماد، قیس، عطاء، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت زید بن ارقم سے کہا کہ کیا تمہیں معلوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس شکار کے گوشت کا ایک ٹکڑا ہدیہ میں بھیجا گیا تھا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو قبول نہیں فرمایا تھا۔ اور فرمایا تھا ہم احرام باندھے ہوئے ہیں حضرت زید بن ارقم نے کہا ہاں مجھے معلوم ہے،