جس کے سامنے اللہ کی قسم کھائی جائے اس کو راضی بہ رضا ہوجانا چاہئے۔
راوی: محمد بن اسماعیل بن سمرہ , اشباط بن محمد , محمد بن عجلان , نافع , ابن عمر , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ سَمُرَةَ حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَحْلِفُ بِأَبِيهِ فَقَالَ لَا تَحْلِفُوا بِآبَائِکُمْ مَنْ حَلَفَ بِاللَّهِ فَلْيَصْدُقْ وَمَنْ حُلِفَ لَهُ بِاللَّهِ فَلْيَرْضَ وَمَنْ لَمْ يَرْضَ بِاللَّهِ فَلَيْسَ مِنْ اللَّهِ
محمد بن اسماعیل بن سمرہ، اشباط بن محمد، محمد بن عجلان، نافع، ابن عمر، حضرت عبداللہ بن عمر سے مروی ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو اپنے باپ کے نام کی قسم کھاتے ہوئے سنا تو فرمایا مت قسم کھاؤ اپنے باپ دادوں کی جو شخص قسم کھائے اللہ کے نام کی کھائے اور سچی کھائے اور جس کسی کیلئے اللہ کی قسم اٹھائی جائے اس کو راضی ہو جانا چاہئے اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے نام پر راضی نہ ہو وہ اللہ تعالیٰ سے تعلق نہیں رکھتا۔
It was narrated that Ibn 'Umar said: "The Messenger of Allah P.B.U.Hheard a man taking an oath by his father and said: 'Do
not make oaths by your forefathers. Whoever makes an oath by Allah, let him fulfill his oath, and if an oath is sworn for a person by Allah, let him accept it. Whoever is not content with Allah has nothing to do with Allah:" (Da'if)