سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 95

فدیہ کا بیان

راوی:

حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ح و حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ وَهَذَا لَفْظُ ابْنِ الْمُثَنَّی عَنْ دَاوُدَ عَنْ عَامِرٍ عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهِ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ فَذَکَرَ الْقِصَّةَ فَقَالَ أَمَعَکَ دَمٌ قَالَ لَا قَالَ فَصُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ أَوْ تَصَدَّقْ بِثَلَاثَةِ آصُعٍ مِنْ تَمْرٍ عَلَی سِتَّةِ مَسَاکِينَ بَيْنَ کُلِّ مِسْکِينَيْنِ صَاعٌ

ابن مثنی ، عبدالوہاب ، نصر بن علی ، یزید بن زریع ، داؤد ، عامر ، کعب بن عجرہ سے روایت ہے کہ صلح حدیبیہ کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے گذرے پھر راوی نے پہلے والا قصہ بیان کیا ۔ آپ نے پوچھا تیرے پاس قربانی ہے ؟ بولا : نہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو پھر تین روزے رکھ لے یا تین صاع کھجور کے چھ مسکینوں کو صدقہ کردے یعنی ہر دو مسکین کو ایک صاع

یہ حدیث شیئر کریں