مکہ میں داخلہ کا بیان
راوی: ہارون بن عبداللہ , ابواسامہ , ہشام بن عروہ , عائشہ
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ کَدَائَ مِنْ أَعْلَی مَکَّةَ وَدَخَلَ فِي الْعُمْرَةِ مِنْ کُدًی قَالَ وَکَانَ عُرْوَةُ يَدْخُلُ مِنْهُمَا جَمِيعًا وَکَانَ أَکْثَرُ مَا کَانَ يَدْخُلُ مِنْ کُدًی وَکَانَ أَقْرَبَهُمَا إِلَی مَنْزِلِهِ
ہارون بن عبد اللہ، ابواسامہ، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ کے سال میں مکہ میں کداء کی جانب سے بلندی کی طرف سے داخل ہوئے اور عمرہ میں کدی کی طرف سے اور عروہ دونوں طرف سے داخل ہوتے لیکن اکثر کدی کی طرف سے داخل ہوتے کیونکہ وہ جانب ان کے گھر کے قریب تھی۔