خانہ کعبہ کو دیکھ کر دعاء کے لئے ہاتھ اٹھانا
راوی: یحیی بن معین , محمد بن جعفر , شعبہ , ابوقزعہ , مہاجر مکی
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُعِينٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرٍ حَدَّثَهُمْ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا قَزْعَةَ يُحَدِّثُ عَنْ الْمُهَاجِرِ الْمَکِّيِّ قَالَ سُئِلَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ الرَّجُلِ يَرَی الْبَيْتَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فَقَالَ مَا کُنْتُ أَرَی أَحَدًا يَفْعَلُ هَذَا إِلَّا الْيَهُودَ وَقَدْ حَجَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَکُنْ يَفْعَلُهُ
یحیی بن معین، محمد بن جعفر، شعبہ، ابوقزعہ، حضرت مہاجر مکی سے روایت ہے کہ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا گیا کہ جو شخص خانہ کعبہ کو دیکھے تو کیا وہ دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے؟ انہوں کہا کہ میں نے تو یہودیوں کے سوا کسی کو ایسا کرتے نہیں دیکھا ہم نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کیا ہے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا نہیں کیا (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھ نہیں اٹھائے)