خانہ کعبہ کو دیکھ کر دعاء کے لئے ہاتھ اٹھانا
راوی: احمد ابن حنبل , بہز بن اسد , ہاشم , سلیمان بن مغیرہ , ثابت , عبداللہ بن رباح , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ وَهَاشِمٌ يَعْنِي ابْنَ الْقَاسِمِ قَالَا حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَ مَکَّةَ فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی الْحَجَرِ فَاسْتَلَمَهُ ثُمَّ طَافَ بِالْبَيْتِ ثُمَّ أَتَی الصَّفَا فَعَلَاهُ حَيْثُ يَنْظُرُ إِلَی الْبَيْتِ فَرَفَعَ يَدَيْهِ فَجَعَلَ يَذْکُرُ اللَّهَ مَا شَائَ أَنْ يَذْکُرَهُ وَيَدْعُوهُ قَالَ وَالْأَنْصَارُ تَحْتَهُ قَالَ هَاشِمٌ فَدَعَا وَحَمِدَ اللَّهَ وَدَعَا بِمَا شَائَ أَنْ يَدْعُوَ
احمد ابن حنبل، بہز بن اسد، ہاشم، سلیمان بن مغیرہ، ثابت، عبداللہ بن رباح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ سے مکہ میں آئے تو پہلے حجر اسود کے پاس گئے اور اس کو بوسہ دیا پھر خانہ کعبہ کا طواف کیا پھر کوہ صفا کے پاس آئے اور اس پر چڑھے یہاں تک کہ خانہ کعبہ دکھائی دینے لگا اور دونوں ہاتھ اٹھائے پھر جو چاہا اللہ کا ذکر کیا اور اس پر دعا کی (ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) کہتے ہیں انصاب (تب) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدموں تلے پڑے ہوئے تھے۔ ہاشم نے کہا پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا کی اور اللہ کی تعریف بیان کی اور جو چاہا اس سے مانگا۔